Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6189

حدثنا عبد الله بن محمد ،‏‏‏‏ حدثنا سفيان ،‏‏‏‏ قال سمعت ابن المنكدر ،‏‏‏‏ قال سمعت جابر بن عبد الله ـ رضى الله عنهما ولد لرجل منا غلام فسماه القاسم فقالوا لا نكنيك بأبي القاسم ،‏‏‏‏ ولا ننعمك عينا‏.‏ فأتى النبي صلى الله عليه وسلم فذكر ذلك له فقال ‏"‏ أسم ابنك عبد الرحمن ‏"‏‏.‏
ہم سے عبداللہ بنمحمد مسندی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے محمد بن المنکدر سے سنا کہ کہا کہ میں نے جابربنعبداللہ انصاری رضیاللہعنہما سے سنا کہ
ہم میں سے ایک آدمی کے یہاں بچہ پیدا ہو اتو انہوں نے اس کا نام قاسم رکھا ۔ صحابہ نے کہا کہ ہم تمہاری کنیت ابوالقاسم نہیں رکھیں گے اور نہ تیری آنکھ اس کنیت سے پکار کر ٹھنڈی کریں گے ۔ وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے اس کا ذکر کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ اپنے لڑ کے کا نام عبدالرحمٰن رکھ لو ۔

No comments:

Post a Comment