Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6176

حدثنا عمران بن ميسرة ،‏‏‏‏ حدثنا عبد الوارث ،‏‏‏‏ حدثنا أبو التياح ،‏‏‏‏ عن أبي جمرة ،‏‏‏‏ عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ قال لما قدم وفد عبد القيس على النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ مرحبا بالوفد الذين جاءوا غير خزايا ولا ندامى ‏"‏‏.‏ فقالوا يا رسول الله إنا حى من ربيعة وبيننا وبينك مضر ،‏‏‏‏ وإنا لا نصل إليك إلا في الشهر الحرام ،‏‏‏‏ فمرنا بأمر فصل ندخل به الجنة ،‏‏‏‏ وندعو به من وراءنا‏.‏ فقال ‏"‏ أربع وأربع أقيموا الصلاة ،‏‏‏‏ وآتوا الزكاة ،‏‏‏‏ وصوم رمضان ،‏‏‏‏ وأعطوا خمس ما غنمتم ،‏‏‏‏ ولا تشربوا في الدباء ،‏‏‏‏ والحنتم ،‏‏‏‏ والنقير ،‏‏‏‏ والمزفت ‏"‏‏.‏
ہم سے عمران بن میسرہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا ، ان سے ابو التیاح یزید بن حمید نے بیان کیا ، ان سے ابوحمزہ نے اور ا ن سے حضرت ابنعباس رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
جب قبیلہعبدالقیس کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مرحبا ان لوگوں کو جو آن پہنچے تو وہ ذلیل ہوئے نہ شرمندہ ( خوشی سے مسلمان ہو گئے ورنہ مارے جاتے شرمندہ ہوتے ) انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ ! ہم قبیلہ ربیع کی شاخ سے تعلق رکھتے ہیں اور چونکہ ہمارے اور آپ کے درمیان قبیلہمضر کے کافر لوگ حائل ہیں اس لئے ہم آپ کی خدمت میں صرف حرمت والے مہینوں ہی میں حاضر ہو سکتے ہیں ( جن میں لوٹ کھسوٹ نہیں ہوتی ) آپ کچھ ایسی جچی تلی بات بتا دیں جس پر عمل کرنے سے ہم جنت میں داخل ہو جائیں اور جو لوگ نہیں آ سکے ہیں انہیں بھی اس کی دعوت پہنچائیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چار چار چیزیں ہیں ۔ نماز قائم کرو ، زکوٰۃ دو ، رمضان کے روزے رکھو اورغنیمت کا پانچواں حصہ ( بیتالمال کو ) ادا کرو اور دباء ، حنتم ، نقیر اور مزفت میں نہ پیو ۔

No comments:

Post a Comment