حدثنا أبو اليمان ، أخبرنا شعيب ، عن الزهري ، ح وقال الليث حدثني يونس ، عن ابن شهاب ، أخبرني عبيد الله بن عبد الله بن عتبة ، أن أبا هريرة ، أخبره أن أعرابيا بال في المسجد ، فثار إليه الناس ليقعوا به فقال لهم رسول الله صلى الله عليه وسلم " دعوه ، وأهريقوا على بوله ذنوبا من ماء ـ أو سجلا من ماء ـ فإنما بعثتم ميسرين ، ولم تبعثوا معسرين ".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، انہیں زہری نے ( دوسری سند ) اورلیثبنسعد نے بیان کیا کہ مجھ سے یونس نے بیان کیا ، ان سے ابنشہاب نے ، انہیں عبیداللہ بن عبداللہبنعتبہ نے خبر دی اور انہیں حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے خبر دی کہ
ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کر دیا ، لوگ اس کی طرف مارنے کو بڑھے ، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے چھوڑ دو اور جہاں اس نے پیشاب کیا ہے اس جگہ پر پانی کا ایک ڈول بھرا ہوا بہادو ، کیونکہ تم آسانی کرنے والے بنا کر بھیجے گئے ہو ۔ تنگی کرنے والے بنا کر نہیں بھیجے گئے ۔
No comments:
Post a Comment