Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6127

حدثنا أبو النعمان ،‏‏‏‏ حدثنا حماد بن زيد ،‏‏‏‏ عن الأزرق بن قيس ،‏‏‏‏ قال كنا على شاطئ نهر بالأهواز قد نضب عنه الماء ،‏‏‏‏ فجاء أبو برزة الأسلمي على فرس ،‏‏‏‏ فصلى وخلى فرسه ،‏‏‏‏ فانطلقت الفرس ،‏‏‏‏ فترك صلاته وتبعها حتى أدركها ،‏‏‏‏ فأخذها ثم جاء فقضى صلاته ،‏‏‏‏ وفينا رجل له رأى ،‏‏‏‏ فأقبل يقول انظروا إلى هذا الشيخ ترك صلاته من أجل فرس‏.‏ فأقبل فقال ما عنفني أحد منذ فارقت رسول الله صلى الله عليه وسلم وقال إن منزلي متراخ فلو صليت وتركت لم آت أهلي إلى الليل‏.‏ وذكر أنه صحب النبي صلى الله عليه وسلم فرأى من تيسيره‏.‏
ہم سے ابو النعمان بنمحمد بن فضل سدوسی نے بیان کیا ، کہا ہم سے حمادبنزید نے بیان کیا ، ان سے ازرق بنقیس نے کہ
اہواز نامی ایرانی شہر میں ہم ایک نہر کے کنارے تھے جو خشک پڑی تھی ، پھر ابوبرزہ اسلمی صحابی گھوڑے پر تشریف لائے اور نماز پڑھی اور گھوڑا چھوڑ دیا ۔ گھوڑا بھاگنے لگا تو آپ نے نماز توڑ دی اور اس کا پیچھا کیا ، آخر اس کے قریب پہنچے اور اسے پکڑ لیا ۔ پھر واپس آ کر نماز قضاء کی ، وہاں ایک شخص خارجی تھا ، وہ کہنے لگا کہ اس بوڑھے کو دیکھو اس نے گھوڑے کے لئے نماز توڑ ڈالی ۔ ابوبرزہ اسلمی رضیاللہعنہ نماز سے فارغ ہو کر آئے اور کہا جب سے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہوا ہوں ، کسی نے مجھ کو ملامت نہیں کی اور انہوں نے کہا کہ میرا گھر یہاں سے دور ہے ، اگر میں نماز پڑھتا رہتا اور گھوڑے کو بھاگنے دیتا تو اپنے گھر رات تک بھی نہ پہنچ پاتا اور انہوں نے بیان کیا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے ہیں اور میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آسان صورتوں کو اختیار کرتے دیکھا ہے ۔

No comments:

Post a Comment