Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6126

حدثنا عبد الله بن مسلمة ،‏‏‏‏ عن مالك ،‏‏‏‏ عن ابن شهاب ،‏‏‏‏ عن عروة ،‏‏‏‏ عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ أنها قالت ما خير رسول الله صلى الله عليه وسلم بين أمرين قط إلا أخذ أيسرهما ،‏‏‏‏ ما لم يكن إثما ،‏‏‏‏ فإن كان إثما كان أبعد الناس منه ،‏‏‏‏ وما انتقم رسول الله صلى الله عليه وسلم لنفسه في شىء قط ،‏‏‏‏ إلا أن تنتهك حرمة الله ،‏‏‏‏ فينتقم بها لله‏.‏
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا ، ان سے مالک نے ، ان سے ابنشہاب نے ، ان سے عروہ نے اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو چیزوں میں سے ایک کو اختیار کرنے کا اختیار دیا گیا تو آپ نے ہمیشہ ان میں آسان چیزوں کو اختیار فرمایا ، بشرطیکہ اس میں گناہ کا کوئی پہلو نہ ہوتا ۔ اگر اس میں گناہ کا کوئی پہلو ہوتا تو آنحضرت اس سے سب سے زیادہ دور رہتے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات کے لئے کسی سے بدلہ نہیں لیا ، البتہ اگر کوئی شخص اللہ کی حرمت وحد کو توڑ تا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان سے تو محض اللہ کی رضامندی کے لئے بدلہ لیتے ۔

No comments:

Post a Comment