حدثني إسحاق ، حدثنا النضر ، أخبرنا شعبة ، عن سعيد بن أبي بردة ، عن أبيه ، عن جده ، قال لما بعثه رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعاذ بن جبل قال لهما " يسرا ولا تعسرا ، وبشرا ولا تنفرا ، وتطاوعا ". قال أبو موسى يا رسول الله إنا بأرض يصنع فيها شراب من العسل ، يقال له البتع ، وشراب من الشعير ، يقال له المزر. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " كل مسكر حرام ".
مجھ سے اسحاق نے بیان کیا ، کہا ہم سے نضر نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ، انہیں سعید بن ابی بردہ نے ، انہیں ان کے والد نے اور ان سے ان کے دادا نے بیان کیا کہ
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ( ابوموسیٰاشعری رضیاللہعنہ ) اورمعاذبنجبل کو ( یمن ) بھیجا تو ان سے فرمایا کہ ( لوگوں کے لئے ) آسانیاں پیدا کرنا ، تنگی میں نہ ڈالنا ، انہیں خوشخبری سنانا ، دین سے نفرت نہ دلانا اور تم دونوں آپس میں اتفاق سے کام کرنا ، ابوموسیٰ رضیاللہعنہ نے عرض کیا ، یا رسول اللہ ! ہم ایسی سرزمین میں جا رہے ہیں جہاں شہد سے شراب بنائی جاتی ہے اور اسے ” تبع “ کہا جاتا ہے اور جو سے شراب بنائی جاتی ہے اور اسے ” مزر “ کہا جاتا ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہرنشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔
No comments:
Post a Comment