حدثني عبد الله بن محمد ، حدثنا عبد الملك بن عمرو ، حدثنا زهير بن محمد ، عن محمد بن عمرو بن حلحلة ، عن عطاء بن يسار ، عن أبي سعيد الخدري ، وعن أبي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " ما يصيب المسلم من نصب ولا وصب ولا هم ولا حزن ولا أذى ولا غم حتى الشوكة يشاكها ، إلا كفر الله بها من خطاياه ".
ہم سے عبداللہ بنمحمد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے عبدالملک بنعمرو نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے زہیر بنمحمد نے بیان کیا ، ان سے محمدبنعمروبنحلحلہ نے ، ان سے عطاء بن یسار نے اور ان سے حضرت ابوسعیدخدری اور حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان جب بھی کسی پریشانی ، بیماری ، رنج وملال ، تکلیف اور غم میں مبتلا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اگر اسے کوئی کانٹا بھی چبھ جائے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment