حدثنا مسدد ، حدثنا يحيى ، عن سفيان ، عن سعد ، عن عبد الله بن كعب ، عن أبيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " مثل المؤمن كالخامة من الزرع تفيئها الريح مرة ، وتعدلها مرة ، ومثل المنافق كالأرزة لا تزال حتى يكون انجعافها مرة واحدة ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے سفیان نے ، ان سے سعد نے ، ان سے عبداللہ بن کعب نے اور ان سے ان کے والد نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن کی مثال پودے کی سب سے پہلی نکلی ہوئی ہری شاخ جیسی ہے کہ ہوا اسے کبھی جھکا دیتی ہے اور کبھی برابر کر دیتی ہے اور منافق کی مثال صنوبر کے درخت جیسی ہے کہ وہ سیدھا ہی کھڑا رہتا ہے اور آخر ایک جھوکے میں کبھی اکھڑ ہی جاتا ہے ۔ اور زکریا نے بیان کیا کہ ہم سے سعد نے بیان کیا ، ان سے ابن کعب نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد ماجد محترم المقامکعب رضیاللہعنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی بیان کیا ۔
No comments:
Post a Comment