حدثنا أبو اليمان الحكم بن نافع ، أخبرنا شعيب ، عن الزهري ، قال أخبرني عروة بن الزبير ، أن عائشة ـ رضى الله عنها ـ زوج النبي صلى الله عليه وسلم قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " ما من مصيبة تصيب المسلم إلا كفر الله بها عنه ، حتى الشوكة يشاكها ".
ہم سے ابو الیمان حکم بن نافع نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، انہوں نے کہا مجھ کو عروہبنزبیر نے خبر دی اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ صدیقہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مصیبت بھی کسی مسلمان کو پہنچتی ہے اللہ تعالیٰ اسے اس کے گناہ کا کفارہ کر دیتا ہے ( کسی مسلمان کے ) ایک کانٹا بھی اگر جسم کے کسی حصہ میں چبھ جائے ۔
No comments:
Post a Comment