Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 5063

حدثنا سعيد بن أبي مريم ،‏‏‏‏ أخبرنا محمد بن جعفر ،‏‏‏‏ أخبرنا حميد بن أبي حميد الطويل ،‏‏‏‏ أنه سمع أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ يقول جاء ثلاثة رهط إلى بيوت أزواج النبي صلى الله عليه وسلم يسألون عن عبادة النبي صلى الله عليه وسلم فلما أخبروا كأنهم تقالوها فقالوا وأين نحن من النبي صلى الله عليه وسلم قد غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر‏.‏ قال أحدهم أما أنا فإني أصلي الليل أبدا‏.‏ وقال آخر أنا أصوم الدهر ولا أفطر‏.‏ وقال آخر أنا أعتزل النساء فلا أتزوج أبدا‏.‏ فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال ‏"‏ أنتم الذين قلتم كذا وكذا أما والله إني لأخشاكم لله وأتقاكم له ،‏‏‏‏ لكني أصوم وأفطر ،‏‏‏‏ وأصلي وأرقد وأتزوج النساء ،‏‏‏‏ فمن رغب عن سنتي فليس مني ‏"‏‏.‏
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، کہا ہم کو محمد بن جعفر نے خبر دی ، کہا ہم کو حمید بن ابی حمید طویل نے خبر دی ، انہوں نے حضرت انس بنمالک سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
تین حضرات ( علی بنابیطالب ، عبداللہبنعمرو بن العاص اور عثمان بنمظعون رضیاللہعنہم ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجمطہرات کے گھروں کی طرف آپ کی عبادت کے متعلق پوچھنے آئے ، جب انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل بتایا گیاتو جیسے انہوں نے اسے کم سمجھا اور کہا کہ ہمارا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا مقابلہ ! آپ کی تو تمام اگلی پچھلی لغزشیں معاف کر دی گئی ہیں ۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ آج سے میں ہمیشہ رات پھر نماز پڑھا کروں گا ۔ دوسرے نے کہا کہ میں ہمیشہ روزے سے رہوں گا اور کبھی ناغہ نہیں ہونے دوں گا ۔ تیسرے نے کہا کہ میں عورتوں سے جدائی اختیار کر لوں گا اور کبھی نکاح نہیں کروں گا ۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان سے پوچھا کیا تم نے ہی یہ باتیں کہی ہیں ؟ سن لو ! اللہ تعالیٰ کی قسم ! اللہ رب العالمین سے میں تم سب سے زیادہ ڈرنے والا ہوں ۔ میں تم میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہوں لیکن میں اگر روزے رکھتا ہوں تو افطار بھی کرتا ہوں ۔ نماز پڑھتا ہوں ( رات میں ) اور سوتا بھی ہوں اور میں عورتوں سے نکاح کرتا ہوں ۔ میرے طریقے سے جس نے بےرغبتی کی وہ مجھ میں سے نہیں ہے ۔

No comments:

Post a Comment