حدثنا سليمان بن حرب ، حدثنا شعبة ، عن عبد الملك بن ميسرة ، عن النزال بن سبرة ، عن عبد الله ، أنه سمع رجلا ، يقرأ آية ، سمع النبي صلى الله عليه وسلم خلافها ، فأخذت بيده فانطلقت به إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال " كلاكما محسن فاقرآ ـ أكبر علمي قال ـ فإن من كان قبلكم اختلفوا فأهلكهم ".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے ، ان سے عبدالملک بن میسرہ نے ، ان سے نزال بنسبرہ نے کہ
عبداللہبنمسعود رضیاللہعنہما نے ایک صاحب ( ابی بن کعب رضیاللہعنہ ) کو ایک آیت پڑھتے سنا ، وہی آیت انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے خلاف سنی تھی ۔ ( ابنمسعود رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ ) پھر میں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم دونوں صحیح ہو ( اس لئے اپنے اپنے طور پر پڑھو ۔ ) ( شعبہ کہتے ہیں کہ ) میرا غالب گمان یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ( اختلاف و نزاع نہ کیا کرو ) کیونکہ تم سے پہلے کی امتوں نے اختلاف کیا اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کر دیا ۔
No comments:
Post a Comment