حدثنا قتيبة ، حدثنا ليث ، عن نافع ، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم حرق نخل بني النضير وقطع ، وهى البويرة ، فأنزل الله تعالى { ما قطعتم من لينة أو تركتموها قائمة على أصولها فبإذن الله وليخزي الفاسقين}
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیثبنسعد نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کے کھجوروں کے درخت جلا دیئے تھے اور انہیں کاٹ ڈالا تھا ۔ یہ درخت مقام ” بویرہ “ میں تھے پھر اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے آیت نازل کی کہ ” جو کھجوروں کے درخت تم نے کاٹے یا انہیں ان کی جڑوں پر قائم رہنے دیا سو یہ دونوں اللہ ہی کے حکم کے موافق ہیں اور تاکہ نافرمانوں کو ذلیل کرے ۔ “
No comments:
Post a Comment