حدثنا طلق بن غنام ، حدثنا زائدة ، عن الشيباني ، قال سألت زرا عن قوله تعالى { فكان قاب قوسين أو أدنى * فأوحى إلى عبده ما أوحى} قال أخبرنا عبد الله أن محمدا صلى الله عليه وسلم رأى جبريل له ستمائة جناح.
ہم سے طلق بن غنام نے بیان کیا ، ان سے زائدہ بن قدامہ کوفی نے بیان کیا ، ان سے سلیمان شیبانی نے بیان کیا کہ
میں نے زر بن حبیش سے اس آیت کے بارے میں پوچھا فکان قاب قوسین الخ یعنی سو دو کمانوں کا فاصلہ رہ گیا بلکہ اور بھی کم ۔ پھر اللہ نے اپنے بندے پر وحی کی جو کچھ بھی نازل کیا تو انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں حضرت عبداللہبنمسعود رضیاللہعنہما نے خبر دی کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرائیل کو دیکھا تھا جن کے چھ سو پر تھے ۔
No comments:
Post a Comment