Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4855

حدثنا يحيى ،‏‏‏‏ حدثنا وكيع ،‏‏‏‏ عن إسماعيل بن أبي خالد ،‏‏‏‏ عن عامر ،‏‏‏‏ عن مسروق ،‏‏‏‏ قال قلت لعائشة ـ رضى الله عنها ـ يا أمتاه هل رأى محمد صلى الله عليه وسلم ربه فقالت لقد قف شعري مما قلت ،‏‏‏‏ أين أنت من ثلاث من حدثكهن فقد كذب ،‏‏‏‏ من حدثك أن محمدا صلى الله عليه وسلم رأى ربه فقد كذب‏.‏ ثم قرأت ‏ {‏ لا تدركه الأبصار وهو يدرك الأبصار وهو اللطيف الخبير‏}‏ ‏ {‏ وما كان لبشر أن يكلمه الله إلا وحيا أو من وراء حجاب‏}‏ ومن حدثك أنه يعلم ما في غد فقد كذب ثم قرأت ‏ {‏ وما تدري نفس ماذا تكسب غدا‏}‏ ومن حدثك أنه كتم فقد كذب ثم قرأت ‏ {‏ يا أيها الرسول بلغ ما أنزل إليك من ربك‏}‏ الآية ،‏‏‏‏ ولكنه رأى جبريل ـ عليه السلام ـ في صورته مرتين‏.‏
ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا ، ان سے وکیع نے ، ان سے اسمٰعیل بن ابی خالد نے ، ان سے عامر نے اور ان سے مسروق نے بیان کیا کہ
میں نے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا سے پوچھا اے ایمان والوں کی ماں ! کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات میں اپنے رب کو دیکھا تھا ؟ حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے کہا تم نے ایسی بات کہی کہ میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے کیا تم ان تین باتوں سے بھی ناواقف ہو ؟ جو شخص بھی تم میں سے یہ تین باتیں بیان کرے وہ جھوٹا ہے جو شخص یہ کہتا ہو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے شبمعراج میں اپنے رب کو دیکھا تھا وہ جھوٹا ہے ۔ پھر انہوں نے آیت لاتدرکہ الابصار سے لے کر من وراء حجاب تک کی تلاوت کی اور کہا کہ کسی انسان کے لئے ممکن نہیں کہ اللہ سے بات کرے سوا اس کے کہ وحی کے ذریعہ ہو یا پھر پردے کے پیچھے سے ہو اور جو شخص تم سے کہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آنے والے کل کی بات جانتے تھے وہ بھی جھوٹا ہے ۔ اس کے لئے انہوں نے آیت وما تدری نفس ماذا تکسب غدا یعنی ” اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ کل کیا کرے گا ۔ “ کی تلاوت فرمائی ۔ اور جو شخص تم میں سے کہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ دین میں کوئی بات چھپائی تھی وہ بھی جھوٹا ہے ۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی یا ایھا الرسول بلغ ما انزل الیک من ربک یعنی اے رسول ! پہنچا دیجئیے وہ سب کچھ جو آپ کے رب کی طرف سے آپ پر اتارا گیا ہے ۔ ہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرائیل علیہالسلام کو ان کی اصل صورت میں دو مرتبہ دیکھا تھا ۔

3 comments:

  1. From where i can download shahih bukhari all voliume pls help

    ReplyDelete
  2. Download islam 360 and there is complete book of sahih Bukhari

    ReplyDelete