حدثنا عبيد الله بن موسى ، عن إسرائيل ، عن أبي إسحاق ، عن البراء ـ رضى الله عنه ـ قال بينما رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم يقرأ ، وفرس له مربوط في الدار ، فجعل ينفر ، فخرج الرجل فنظر فلم ير شيئا ، وجعل ينفر ، فلما أصبح ذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال " تلك السكينة تنزلت بالقرآن ".
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا ، ان سے اسرائیل نے ، ان سے ابواسحاق نے اور ان سے حضرت براء رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی ( حضرت اسید بن حضیر رضیاللہعنہ رات میں سورۃ الکہف ) پڑھ رہے تھے ۔ ان کا ایک گھوڑا جو گھر میں بندھا ہوا تھا بد کنے لگا تو وہ صحابی نکلے انہوں نے کوئی خاص چیز نہیں دیکھی وہ گھوڑا پھربھی بدک رہا تھا ۔ صبح کے وقت وہ صحابی آنحضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے اور رات کا واقعہ بیان کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ وہ چیز ( جس سے گھوڑا بدکا تھا ) سکینت تھی جو قرآن کی وجہ سے نازل ہوئی ۔
No comments:
Post a Comment