حدثنا خالد بن مخلد: حدثنا سليمان قال: حدثني معاوية بن أبي مزرد ، عن سعيد بن يسار ، عن أبي هريرة رضي الله عنه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (خلق الله الخلق ، فلما فرغ منه قامت الرحم ، فأخذت بحقو الرحمن ، فقال له: مه ، قالت: هذا مقام العائذ بك من القطيعة ، قال: ألا ترضين أن أصل من وصلك ، وأقطع من قطعك؟ قالت: بلى يا رب ، قال: فذاك). قال أبو هريرة: اقرؤوا إن شئتم: {فهل عسيتم إن توليتم أن تفسدوا في الأرض وتقطعوا أرحامكم}.
ہم سے خالد بنمخلد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے سلیمان نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے معاویہ بن ابی مزرد نے بیان کیا ، ان سے سعید بن یسار نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اللہ تعالیٰ نے مخلوق پیدا کی ، جب وہ اس کی پیدائش سے فارغ ہوا تو رحم نے کھڑے ہو کر رحم کرنے والے اللہ کے دامن میں پناہ لی ۔ اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا کیا تجھے یہ پسند نہیں کہ جو تجھ کو جوڑے میں بھی اسے جوڑوں اور جو تجھے توڑے میں بھی اسے توڑ دوں ۔ رحم نے عرض کیا ، ہاں اے میرے رب ! اللہ تعالیٰ نے فرمایا ، پھر ایسا ہی ہو گا ۔ حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے کہا کہ اگر تمہارا جی چاہے تو یہ آیت پڑھ لو اگر تم کنارہ کش رہو تو آیا تم کو یہ احتمال بھی ہے کہ تم لوگ دین میں فساد مچا دو گے اور آپس میں قطع تعلق کر لو گے ۔
No comments:
Post a Comment