Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4818

حدثنا محمد بن بشار ،‏‏‏‏ حدثنا محمد بن جعفر ،‏‏‏‏ حدثنا شعبة ،‏‏‏‏ عن عبد الملك بن ميسرة ،‏‏‏‏ قال سمعت طاوسا ،‏‏‏‏ عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ‏.‏ أنه سئل عن قوله ‏ {‏ إلا المودة في القربى‏}‏ فقال سعيد بن جبير قربى آل محمد صلى الله عليه وسلم فقال ابن عباس عجلت إن النبي صلى الله عليه وسلم لم يكن بطن من قريش إلا كان له فيهم قرابة فقال إلا أن تصلوا ما بيني وبينكم من القرابة‏.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے شعبہ نے ، ان سے عبدالملک بن میسرہ نے بیان کیاکہ
میں نے طاؤس سے سنا کہ حضرت ابنعباس رضیاللہعنہما سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد ” سوا رشتہداری کی محبت کے “ متعلق پوچھا گیا تو سعیدبنجبیر نے فرمایا کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابتداری مراد ہے ۔ حضرت ابنعباس رضیاللہعنہما نے اس پر کہا کہ تم نے جلد بازی کی ۔ قریش کی کوئی شاخ ایسی نہیں جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت داری نہ ہو ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ تم سے صرف یہ چاہتا ہوں کہ تم اس قرابت داری کی وجہ سے صلہرحمی کا معاملہ کرو جو میرے اور تمہارے درمیان میں موجود ہے ۔

No comments:

Post a Comment