حدثنا عبيد الله بن سعيد ، حدثنا أبو عامر العقدي ، حدثنا عباد بن راشد ، حدثنا الحسن ، قال حدثني معقل بن يسار ، قال كانت لي أخت تخطب إلى. وقال إبراهيم عن يونس ، عن الحسن ، حدثني معقل بن يسار ، . حدثنا أبو معمر ، حدثنا عبد الوارث ، حدثنا يونس ، عن الحسن ، أن أخت ، معقل بن يسار طلقها زوجها ، فتركها حتى انقضت عدتها ، فخطبها فأبى معقل ، فنزلت { فلا تعضلوهن أن ينكحن أزواجهن}.
ہم سے عبیداللہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوعامر عقدی نے بیان کیا ، کہا ہم سے عباد بن راشد نے بیان کیا ، کہا ہم سے حسن نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے معقلبنیسار رضیاللہعنہ نے بیان کیا ، انھوں نے بیان کیا کہ
میری ایک بہن تھیں ۔ ان کو ان کے اگلے خاوند نے نکاح کا پیغام دیا ( دوسری سند ) اور ابراہیم بن طہمان نے بیان کیا ، ان سے یونس نے ، ان سے امام حسنبصری نے اور ان سے معقلبنیسار رضیاللہعنہ نے بیان کیا ( تیسری سند ) اور امامبخاری نے کہا کہ ہم سے ابو معمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا ، کہا ہم سے یونس نے بیان کیا اور ان سے امام حسنبصری نے کہ معقل بن یسارر ضی اللہ عنہ کی بہن کو ان کے شوہر نے طلاق دے دی تھی لیکن جب عدت گزر گئی اور طلاق بائن ہو گئی تو انہوں نے پھر ان کے لیے پیغام نکاح بھیجا ۔ معقل رضیاللہعنہ نے اس پر انکار کیا ، مگر عورت چاہتی تھی تو یہ آیت نازل ہوئی کہ ” تم انہیں اس سے مت روکو کہ وہ اپنے پہلے شوہرسے دوبارہ نکاح کریں ۔ “
No comments:
Post a Comment