حدثني أمية بن بسطام ، حدثنا يزيد بن زريع ، عن حبيب ، عن ابن أبي مليكة ، قال ابن الزبير قلت لعثمان بن عفان { والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا} قال قد نسختها الآية الأخرى فلم تكتبها أو تدعها قال يا ابن أخي ، لا أغير شيئا منه من مكانه.
ہم سے امیہ بن بسطام نے بیان کیا ، کہا ہم سے یزید بن زریع نے ، ان سے حبیب نے ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اور ان سے عبداللہبنزبیر رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
میں نے آیت والذین یتوفون منکم یعنی اور تم میں سے جو لوگ وفات پا جاتے ہیں اور بیویاں چھوڑ جاتے ہیں “ کے متعلق عثمان رضیاللہعنہ سے عرض کیا کہ اس آیت کو دوسری آیت نے منسوخ کر دیا ہے ۔ اس لیے آپ اسے ( مصحف میں ) نہ لکھیں یا ( یہ کہا کہ ) نہ رہنے دیں ۔ اس پر عثمان رضیاللہعنہ نے کہا کہ بیٹے ! میں ( قرآن کا ) کوئی حرف اس کی جگہ سے نہیں ہٹا سکتا ۔
No comments:
Post a Comment