حدثنا قتيبة بن سعيد ، قال حدثنا داود ، عن عمرو بن دينار ، عن كريب ، مولى ابن عباس عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ قال صليت مع النبي صلى الله عليه وسلم ذات ليلة فقمت عن يساره ، فأخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم برأسي من ورائي ، فجعلني عن يمينه ، فصلى ورقد فجاءه المؤذن ، فقام وصلى ولم يتوضأ.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے داؤد بن عبدالرحمٰن نے عمرو بن دینار سے بیان کیا ، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام کریب سے انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ، ، آپ نے بتلایا کہ
ایک رات میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( آپ کے گھر میں تہجد کی ) نماز پڑھی ۔ میں آپ کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا ۔ اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیچھے سے میرا سر پکڑ کر مجھے اپنے دائیں طرف کر دیا ۔ پھر نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے جب مؤذن ( نماز کی اطلاع دینے ) آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہوئے اور وضو نہیں کیا ۔
No comments:
Post a Comment