حدثنا عمرو بن خالد ، قال حدثنا زهير ، عن حميد ، عن أنس ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " أقيموا صفوفكم فإني أراكم من وراء ظهري ". وكان أحدنا يلزق منكبه بمنكب صاحبه وقدمه بقدمه.
ہم سے عمرو بن خالد نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے زہیر بن معاویہ نے حمید سے بیان کیا ، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، صفیں برابر کر لو ۔ میں تمہیں اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا رہتا ہوں اور ہم میں سے ہر شخص یہ کرتا کہ ( صف میں ) اپنا کندھا اپنے ساتھی کے کندھے سے اور اپنا قدم ( پاؤں ) اس کے قدم ( پاؤں ) سے ملا دیتا تھا ۔
No comments:
Post a Comment