Saturday 18 November 2017

Sunan Abu Dawood Hadith No 980

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَبُّوَيْهِ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ الْغَزَّالُ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ أَنْ يَجْلِسَ الرَّجُلُ فِي الصَّلَاةِ وَهُوَ مُعْتَمِدٌ عَلَی يَدِهِ وَقَالَ ابْنُ شَبُّوَيْهِ نَهَی أَنْ يَعْتَمِدَ الرَّجُلُ عَلَی يَدِهِ فِي الصَّلَاةِ وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ نَهَی أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ وَهُوَ مُعْتَمِدٌ عَلَی يَدِهِ وَذَکَرَهُ فِي بَابِ الرَّفْعِ مِنْ السُّجُودِ وَقَالَ ابْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ نَهَی أَنْ يَعْتَمِدَ الرَّجُلُ عَلَی يَدَيْهِ إِذَا نَهَضَ فِي الصَّلَاةِ
احمد بن حنبل، احمد بن محمد، بن شبویہ، محمدبن رافع، محمد بن عبدالملک، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے نماز میں ہاتھ پر ٹیک لگا کر بیٹھنے سے، یہ امام احمد بن حنبل کی روایت ہے اور ابن شبویہ کی روایت یوں ہے کہ منع فرمایا نماز میں ہاتھ پر ٹیک لگانے سے (یعنی اس میں بیٹھنے کی صراحت نہیں ہے) اور ابن رافع کی روایت یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہاتھ پر ٹیک لگا کر نماز پڑھنے سے مگر ابن رافع نے اس ممانعت کو سجدہ سے اٹھتے وقت کے لیے بیان کیا ہے اور ابن عبدالملک نے یہ روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے نماز میں ہا تھوں پر ٹیک لگانے سے جبکہ وہ (سجدہ سے) اٹھے۔

No comments:

Post a Comment