Saturday, 18 November 2017

Sunan Abu Dawood Hadith No 960

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ قَالَ صَلَّی بِنَا أَبُو مُوسَی الْأَشْعَرِيُّ فَلَمَّا جَلَسَ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أُقِرَّتْ الصَّلَاةُ بِالْبِرِّ وَالزَّکَاةِ فَلَمَّا انْفَتَلَ أَبُو مُوسَی أَقْبَلَ عَلَی الْقَوْمِ فَقَالَ أَيُّکُمْ الْقَائِلُ کَلِمَةَ کَذَا وَکَذَا قَالَ فَأَرَمَّ الْقَوْمُ فَقَالَ أَيُّکُمْ الْقَائِلُ کَلِمَةَ کَذَا وَکَذَا فَأَرَمَّ الْقَوْمُ قَالَ فَلَعَلَّکَ يَا حِطَّانُ أَنْتَ قُلْتَهَا قَالَ مَا قُلْتُهَا وَلَقَدْ رَهِبْتُ أَنْ تَبْکَعَنِي بِهَا قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أَنَا قُلْتُهَا وَمَا أَرَدْتُ بِهَا إِلَّا الْخَيْرَ فَقَالَ أَبُو مُوسَی أَمَا تَعْلَمُونَ کَيْفَ تَقُولُونَ فِي صَلَاتِکُمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا فَعَلَّمَنَا وَبَيَّنَ لَنَا سُنَّتَنَا وَعَلَّمَنَا صَلَاتَنَا فَقَالَ إِذَا صَلَّيْتُمْ فَأَقِيمُوا صُفُوفَکُمْ ثُمَّ لِيَؤُمَّکُمْ أَحَدُکُمْ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا وَإِذَا قَرَأَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فَقُولُوا آمِينَ يُحِبُّکُمْ اللَّهُ وَإِذَا کَبَّرَ وَرَکَعَ فَکَبِّرُوا وَارْکَعُوا فَإِنَّ الْإِمَامَ يَرْکَعُ قَبْلَکُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَکُمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتِلْکَ بِتِلْکَ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ يَسْمَعُ اللَّهُ لَکُمْ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَی قَالَ عَلَی لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ وَإِذَا کَبَّرَ وَسَجَدَ فَکَبِّرُوا وَاسْجُدُوا فَإِنَّ الْإِمَامَ يَسْجُدُ قَبْلَکُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَکُمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتِلْکَ بِتِلْکَ فَإِذَا کَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ فَلْيَکُنْ مِنْ أَوَّلِ قَوْلِ أَحَدِکُمْ أَنْ يَقُولَ التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ لَمْ يَقُلْ أَحْمَدُ وَبَرَکَاتُهُ وَلَا قَالَ وَأَشْهَدُ قَالَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا
عمرو بن عون، ابوعوانہ، قتادہ، احمد بن حنبل، یحیی، بن سعید، ہشام، حضرت حطان بن عبداللہ رقاشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ابواشعری نے ہم کو نماز پڑھائی جب نماز کے اختتام پر (یعنی قعدہ اخیرہ میں) بیٹھے تو ایک شخص (نماز ہی میں بولا) نماز نیکی اور پاکی کے ساتھ مقرر کی گئی ہے جب ابوموسی نماز سے فارغ ہوئے تو مقتدیوں کی طرف متوجہ ہو کر دریافت کیا کہ یہ کلمات بولنے والا کون تھا؟ سب لوگ خاموش رہے دوبارہ سوال کیا تو سب لوگ خاموش رہے تیسری مرتبہ کہا اے حطان شاید تو بولا تھا حطان نے کہا میں نہیں بولا تھا پر میں ڈرتا ہوں کہ آپ مجھے کہیں سزا نہ دیں تب وہ شخص بولا میں نے کہا تھا مگر میری نیت بھلائی کے سوا کچھ نہ تھی اس پر ابو موسیٰ نے کہا تم نہیں جانتے تم نماز میں کیا کہتے ہو؟ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو بتایا اور تعلیم دی ہمیں دین کی باتیں سکھائیں اور نماز کا طریقہ بتایا فرمایا جب تم نماز پڑھنے کا ارادہ کرو تو پہلے صفوں کو درست کرلو پھر تم میں سے کوئی ایک شخص امامت کرے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کہے تو تم آمِین کہو اللہ تعالی قبول فرمائے گا اور وہ جب رکوع کی تکبیر کہے اور رکوع کرے تو تم بھی تکبیر کہو اور رکوع کرو کیونکہ امام تم سے پہلے رکوع کرے گا اور رکوع سے سر اٹھائے گا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ اسکا بدل ہو جائیگا (یعنی تمھارا رکوع کے بعد دیر سے سر اٹھانا اسکی تلافی کر دے گا جو امام کے عبد رکوع کرنے کی صورت میں ہوئی تھی) اور جب امام سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہے تو تم اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہو اللہ تمھاری حمد سن لے گا کیونکہ اللہ تعالی نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے ارشاد فرمایا ہے اللہ اسکی سن لے گا جو اسکی حمد کرے گا اور جب وہ تکبیر کہے اور سجدہ کرے تو تم بھی تکبیر کہو اور سجدہ کرو کیونکہ امام تم سے پہلے سجدہ کرے گا اور تم سے پہلے سر اٹھائے گا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ اسکا بدل ہو جائیگا اور جب بیٹھے تو تم میں سے ہر ایک پہلے یہ پڑھیالتَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ (یہ عمرو بن عون کے روایت کردہ الفاظ ہیں) احمد (بن حنبل) کی روایت میں لفظ وبرکاتہ اور اشہد نہیں ہے اور بجائے اشہد کے۔

No comments:

Post a Comment