حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ قُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَی صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ يُصَلِّي فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَکَبَّرَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّی حَاذَتَا بِأُذُنَيْهِ ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْکَعَ رَفَعَهُمَا مِثْلَ ذَلِکَ قَالَ ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَی عَلَی فَخِذِهِ الْيُسْرَی وَحَدَّ مِرْفَقَهُ الْأَيْمَنَ عَلَی فَخِذِهِ الْيُمْنَی وَقَبَضَ ثِنْتَيْنِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً وَرَأَيْتُهُ يَقُولُ هَکَذَا وَحَلَّقَ بِشْرٌ الْإِبْهَامَ وَالْوُسْطَی وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ
مسدد، بشربن مفضل، عاصم بن کلیب، حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کہا کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز دیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح پڑھتے ہیں؟ پس (میں نے دیکھا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور قبلہ کی طرف رخ کر کے تکبیر کہی اور دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے پھر بائیں ہاتھ کو دائیں سے پکڑا اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کا ارادہ کیا تو حسب سابق (کانوں تک) ہاتھ اٹھائے پھر جب بیٹے تو بایاں پاؤں بچھایا اور بائیں ران پر بایاں ہاتھ رکھا اور داہنی کہنی کو داہنی ران سے اٹھا ہوا رکھا اور دو انگلیوں (یعنی چھنگلیا اور اسکے قریب والی انگلی) کو بند کیا اور (بیچ کی انگلی اور انگوٹھے سے) حلقہ بنایا اور میں نے انکو اس طرح اشارہ کرتے ہوئے دیکھا، پھر بشر نے بیچ کی انگلی اور انگوٹھے کا حلقہ بنایا اور شہادت والی انگلی سے اشارہ کیا۔
No comments:
Post a Comment