حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ وَهَذَا لَفْظُهُ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا بُرْدٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحْمَدُ يُصَلِّي وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ فَجِئْتُ فَاسْتَفْتَحْتُ قَالَ أَحْمَدُ فَمَشَی فَفَتَحَ لِي ثُمَّ رَجَعَ إِلَی مُصَلَّاهُ وَذَکَرَ أَنَّ الْبَابَ کَانَ فِي الْقِبْلَةِ
احمد بن حنبل، مسدد، بشر، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور دروازہ بند تھا میں آئی اور دروازہ کھولنے کے لئے کہا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اپنی جگہ سے) چلے اور دروازہ کھول دیا اور اپنی مصلی پر واپس لوٹ گئے۔ (یعنی نماز میں مشغول ہو گئے) اور دروازہ قبلہ کی طرف تھا نماز میں بوقت ضرورت بقدر ضرورت تھوڑا سا چلنا جائز ہے۔
No comments:
Post a Comment