حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَائِ بْنِ زَبْرٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی صَلَاةً فَقَرَأَ فِيهَا فَلُبِسَ عَلَيْهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأُبَيٍّ أَصَلَّيْتَ مَعَنَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَمَا مَنَعَکَ
یزید بن محمد دمشقی، ہشام بن اسماعیل، محمد بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں قرات کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتے بھول گئے جب نماز سے فارغ ہوئے تو ابی بن کعب سے دریافت فرمایا کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی تھی؟ انھوں نے کہا ہاں! اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تب پھر تم نے بتایا کیوں نہیں۔
No comments:
Post a Comment