Thursday, 16 November 2017

Sunan Abu Dawood Hadith No 866

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ مَوْلَی الْأَنْصَارِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْسٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ رَأَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فَکَانَ يَقُولُ اللَّهُ أَکْبَرُ ثَلَاثًا ذُو الْمَلَکُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْکِبْرِيَائِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ اسْتَفْتَحَ فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ ثُمَّ رَکَعَ فَکَانَ رُکُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ وَکَانَ يَقُولُ فِي رُکُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ فَکَانَ قِيَامُهُ نَحْوًا مِنْ رُکُوعِهِ يَقُولُ لِرَبِّيَ الْحَمْدُ ثُمَّ سَجَدَ فَکَانَ سُجُودُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ فَکَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ وَکَانَ يَقْعُدُ فِيمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ نَحْوًا مِنْ سُجُودِهِ وَکَانَ يَقُولُ رَبِّ اغْفِرْ لِي رَبِّ اغْفِرْ لِي فَصَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ فَقَرَأَ فِيهِنَّ الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ وَالنِّسَائَ وَالْمَائِدَةَ أَوْ الْأَنْعَامَ شَکَّ شُعْبَةُ
ابو ولید، علی بن جعد، شعبہ، عمرو بن مرہ، ابوحمزہ، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رات کی نماز یعنی تہجد پڑھتے ہوئے دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ اللہ اکبر کہا اور ذُو الْمَلَکُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْکِبْرِيَائِ وَالْعَظَمَةِ ، پڑھا پھر ثناء پڑھی اور (پہلی رکعت میں) سورة البقرہ پڑھی پھر رکوع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رکوع بھی قیام کے مطابق تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ کہتے رہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا اور اتنی دیرتک کھڑے رہے تقریبا جتنی دیر تک رکوع کیا تھا اور لربی الحمد کہتے رہے پھر سجدہ کیا اور سجدہ بھی تقریبا اتنا ہی طویل تھا جتنا کہ قیام۔ اور سجدہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی پڑھتے رہے پھر سجدہ سے سر اٹھایا اور دو سجدوں کے درمیان تقریبا اتنی ہی دیر بیٹھے رہے جتنی دیرتک سجدہ کیا تھا۔ اور رِبِّ اغفِرلِی کہتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح چار رکعات پڑھیں جس میں (پہلی رکعت میں) سورة البقرہ اور (دوسری رکعت میں) سورة الِ عمران اور (تیسری رکعت میں) سورة النساء اور (چوتھی رکعت میں) سورة مائدہ یا سورة الانعام اس میں شعبہ کو شک ہوا ہے۔

No comments:

Post a Comment