حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ صَلَّيْتُ أَنَا وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَکَانَ إِذَا سَجَدَ کَبَّرَ وَإِذَا رَکَعَ کَبَّرَ وَإِذَا نَهَضَ مِنْ الرَّکْعَتَيْنِ کَبَّرَ فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَخَذَ عِمْرَانُ بِيَدِي وَقَالَ لَقَدْ صَلَّی هَذَا قَبْلُ أَوْ قَالَ لَقَدْ صَلَّی بِنَا هَذَا قَبْلَ صَلَاةِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سلیمان بن حرب، حماد، غیلان بن جریر، حضرت مطرف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے تو تکبیر کہتے، جب رکوع کرتے تو تکبیر کہتے اور ایسے ہی جب دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے۔ جب ہم نماز سے فارغ ہو گئے تو عمران بن حصین نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا انھوں نے (یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ نے) ایسی نماز پڑھی یا یہ کہا کہ ایسی نماز پڑھائی جیسے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑھائی تھی۔
No comments:
Post a Comment