Thursday, 16 November 2017

Sunan Abu Dawood Hadith No 732

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فَلَمَّا سَجَدَ وَقَعَتَا رُکْبَتَاهُ إِلَی الْأَرْضِ قَبْلَ أَنْ تَقَعَ کَفَّاهُ قَالَ فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ جَبْهَتَهُ بَيْنَ کَفَّيْهِ وَجَافَی عَنْ إِبِطَيْهِ قَالَ حَجَّاجٌ وَقَالَ هَمَّامٌ و حَدَّثَنَا شَقِيقٌ حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا وَفِي حَدِيثِ أَحَدِهِمَا وَأَکْبَرُ عِلْمِي أَنَّهُ حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ وَإِذَا نَهَضَ نَهَضَ عَلَی رُکْبَتَيْهِ وَاعْتَمَدَ عَلَی فَخِذِهِ
محمد بن معمر، حجاج بن منہال، ہمام، محمد بن جحادہ، عبدالجبار بن وائل، حضرت وائل بن حجر سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں جاتے تو زمین پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گٹھنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھوں سے پہلے لگتے اور جب سجدہ میں ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی پیشانی دونوں یا تھوں کے بیچ میں رکھتے اور اپنی بغلیں کھلی رکھتے اور حجاج نے بسند ہمام بروایت شفیق بحوالہ عاصم بن کلیب بطریق بواسطہ والد، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی حدیث کے مانند روایت کیا ہے اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کے بعد کھڑے ہوتے تو گھٹنوں کے بل کھڑے ہوتے اور رانوں پر زور ڈا لتے۔

No comments:

Post a Comment