Wednesday, 15 November 2017

Sunan Abu Dawood Hadith No 716

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَدَّاکِ قَالَ مَرَّ شَابٌّ مِنْ قُرَيْشٍ بَيْنَ يَدَيْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَهُوَ يُصَلِّي فَدَفَعَهُ ثُمَّ عَادَ فَدَفَعَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ إِنَّ الصَّلَاةَ لَا يَقْطَعُهَا شَيْئٌ وَلَکِنْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْرَئُوا مَا اسْتَطَعْتُمْ فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ قَالَ أَبُو دَاوُد إِذَا تَنَازَعَ الْخَبَرَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُظِرَ إِلَی مَا عَمِلَ بِهِ أَصْحَابُهُ مِنْ بَعْدِهِ
مسدد، عبدالواحد بن زیاد، مجالد، ابوالوداک سے روایت ہے کہ ایک قریشی نوجوان ابوسعید خدری کے سامنے سے جانے لگا اس وقت وہ نماز پڑھ رہے تھے اس لیے انھوں نے اس کو روکا (مگر وہ رکا نہیں) وہ پھر جانے لگا اس طرح حضرت ابوسعید خدری نے اس کو تین مرتبہ روکا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو کہا کہ نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جہاں تک ممکن ہو (گذرنے والے کو) روکو کیونکہ وہ شیطان ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی احادیث متعارض ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے عمل کو دیکھا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment