Wednesday, 15 November 2017

Sunan Abu Dawood Hadith No 704

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ هَبَطْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَنِيَّةِ أَذَاخِرَ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ يَعْنِي فَصَلَّی إِلَی جِدَارٍ فَاتَّخَذَهُ قِبْلَةً وَنَحْنُ خَلْفَهُ فَجَائَتْ بَهْمَةٌ تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَمَا زَالَ يُدَارِئُهَا حَتَّی لَصَقَ بَطْنَهُ بِالْجِدَارِ وَمَرَّتْ مِنْ وَرَائِهِ أَوْ کَمَا قَالَ مُسَدَّدٌ
مسدد، عیسیٰ بن یونس، ہشام بن غاز، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمر وبن العاص سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اذاخر کی گھاٹی سے اترے نماز کا وقت ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دیوار کو قبلہ بنایا اور اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے (نماز پڑھ رہے تھے) اتنے میں ایک چوپایہ آیا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے گزرنے لگا مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو روکے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے شکم مبارک کو دیوار سے لگا دیا (تا کہ وہ گزر نہ سکے) آخر کار وہ پیچھے سے چلا گیا۔

No comments:

Post a Comment