Tuesday, 10 October 2017

Jamia Tirmizi Hadith No 637

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَصَدَّقَ أَحَدٌ بِصَدَقَةٍ مِنْ طَيِّبٍ وَلَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا الطَّيِّبَ إِلَّا أَخَذَهَا الرَّحْمَنُ بِيَمِينِهِ وَإِنْ کَانَتْ تَمْرَةً تَرْبُو فِي کَفِّ الرَّحْمَنِ حَتَّی تَکُونَ أَعْظَمَ مِنْ الْجَبَلِ کَمَا يُرَبِّي أَحَدُکُمْ فُلُوَّهُ أَوْ فَصِيلَهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَعَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ وَأَنَسٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی وَحَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَبُرَيْدَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
قتیبہ، لیث بن سعد، سعید مقبری، سعید بن یسار، ابوہریرہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص جب اپنے حلال مال میں سے زکوة دیتا ہے اور اللہ تعالی نہیں قبول کرتا مگر حلال مال کو اللہ تعالی اسے اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑتا ہے اگرچہ وہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو پھر وہ رحمان کے ہاتھ میں بڑھنے لگتا ہے یہاں تک کہ پہاڑ سے بھی بڑا ہو جاتا ہے جیسے کہ کوئی شخص اپنے گھوڑے کے بچے یا گائے کے بچھڑے کی پرورش کرتا ہے اس باب میں عائشہ عدی بن حاتم عبداللہ بن ابی اوفی حارثہ بن وہب عبدالرحمن بن عوف اور بریدہ سے بھی روایت ہے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں کہ ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے

No comments:

Post a Comment