Tuesday, 10 October 2017

Jamia Tirmizi Hadith No 633

حَدَّثَنَا مُحَمّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ عَلَی الصَّدَقَةِ فَقَالَ لِأَبِي رَافِعٍ اصْحَبْنِي کَيْمَا تُصِيبَ مِنْهَا فَقَالَ لَا حَتَّی آتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ فَانْطَلَقَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ فَقَالَ إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا وَإِنَّ مَوَالِيَ الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو رَافِعٍ مَوْلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمُهُ أَسْلَمُ وَابْنُ أَبِي رَافِعٍ هُوَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي رَافِعٍ کَاتِبُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، حکم، ابن ابورافع، ابورافع کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مخزوم کے ایک شخص کو زکوة وصول کرنے کے لئے بھیجا انہوں نے ابورافع سے کہا تم بھی میرے ساتھ چلو تاکہ تمہیں بھی حصہ دوں ابورافع نے کہا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھے بغیر نہیں جاؤں گا پس وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا زکوة ہمارے لئے حلال نہیں اور کسی قوم کے غلام بھی انہیں میں سے ہوتے ہیں امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہیابورافع نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے ان کا نام اسلم ہے اور ابن ابی رافع عبید اللہ بن ابی رافع ہیں یہ علی بن ابی طالب کے کاتب ہیں

No comments:

Post a Comment