Thursday, 26 October 2017

Jamia Tirmizi Hadith No 2531

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْهَاشِمِيُّ حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ مَيْمُونٍ الْأَنْصَارِيُّ أَبُو الْخَطَّابِ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَشْفَعَ لِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ أَنَا فَاعِلٌ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيْنَ أَطْلُبُکَ قَالَ اطْلُبْنِي أَوَّلَ مَا تَطْلُبُنِي عَلَی الصِّرَاطِ قَالَ قُلْتُ فَإِنْ لَمْ أَلْقَکَ عَلَی الصِّرَاطِ قَالَ فَاطْلُبْنِي عِنْدَ الْمِيزَانِ قُلْتُ فَإِنْ لَمْ أَلْقَکَ عِنْدَ الْمِيزَانِ قَالَ فَاطْلُبْنِي عِنْدَ الْحَوْضِ فَإِنِّي لَا أُخْطِئُ هَذِهِ الثَّلَاثَ الْمَوَاطِنَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ
عبد اللہ بن الصباح ہاشمی، بدل بن محبر، حرب بن میمون انصاری ابوخطاب، نضر، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قیامت کے دن اپنی شفاعت کی درخواست کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں کروں گا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ کو کہاں تلاش کروں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سب سے پہلے مجھے پل صراط پر ڈھونڈنا میں نے عرض کیا اگر میں آپ کو پل صراط پر نہ پاؤں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر مجھے میزان کے پاس تلاش کرنا میں نے عرض کیا اگر وہاں بھی نہ ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر حوض کوثر پر دیکھ لینا کیونکہ میں ان تین جگہوں کے علاوہ کہیں نہیں جاؤں گا یہ حدیث حسن غریب ہے ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں

No comments:

Post a Comment