حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ ذَنْبًا عَظِيمًا فَهَلْ لِي تَوْبَةٌ قَالَ هَلْ لَکَ مِنْ أُمٍّ قَالَ لَا قَالَ هَلْ لَکَ مِنْ خَالَةٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَبِرَّهَا وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَالْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ
ابوکریب، ابومعاویہ، محمد بن سوقہ، ابوبکر بن حفص، حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ایک شخص بارگاہ نبوی میں حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے بہت بڑا گناہ کیا ہے کیا میرے لیے توبہ ہے؟ فرمایا کہ تمہاری والدہ ہے۔ عرض کیا نہیں آپ نے فرمایا خالہ۔ عرض کیا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا پھر اس کے ساتھ حسن سلوک کرو اس باب میں حضرت علی اور براء بن عازب سے بھی احادیث منقول ہیں۔
No comments:
Post a Comment