حدثنا مسدد ، حدثنا يحيى بن سعيد ، حدثنا الأعمش ، حدثنا زيد بن وهب ، سمعت عبد الله ، قال قال لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم " إنكم سترون بعدي أثرة وأمورا تنكرونها". قالوا فما تأمرنا يا رسول الله قال " أدوا إليهم حقهم وسلوا الله حقكم ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا ، ان سے زید بنوہب نے بیان کیا ، انہوں نے عبداللہ رضیاللہعنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا ، تم میرے بعد بعض کام ایسے دیکھو گے جو تم کو برے لگیں گے ۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ اس سلسلے میں کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں ان کا حق ادا کرو اور اپنا حق اللہ سے مانگو ۔
No comments:
Post a Comment