حدثنا موسى: حدثنا معتمر: سمعت أبي: حدثنا قتادة ، عن عقبة بن عبد الغافر ، عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم ذكر رجلا: (فيمن كان سلف ، أو قبلكم ، آتاه الله مالا وولدا - يعني أعطاه - قال: فلما حضر قال لبنيه: أي أب كنت لكم؟ قالوا: خير أب ، قال: فإنه لم يبتئر عند الله خيرا - فسرها قتادة: لم يدخر - وإن يقدم على الله يعذبه ، فانظروا فإذا مت فأحرقوني ، حتى إذا صرت فحما فاسحقوني ، أو قال: فاسهكوني ، ثم إذا كان ريح عاصف فأذروني فيها ، فأخذ مواثيقهم على ذلك - وربي - ففعلوا ، فقال الله: كن ، فإذا رجل قائم ، ثم قال: أي عبدي ما حملك على ما فعلت؟ قال: مخافتك ، أو فرق منك ، فما تلافاه أن رحمه الله). فحدثت أبا عثمان فقال: سمعت سلمان ، غير أنه زاد: (فأذروني في البحر). أو كما حدث. وقال معاذ: حدثنا شعبة ، عن قتادة: سمعت عقبة: سمعت أبا سعيد الخدري ، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا ، کہا میں نے اپنے والد سے سنا ، ان سے قتادہ نے بیان کیا ، ان سے عقبہ بن عبد الغافر نے اور ان سے ابوسعیدخدری رضیاللہعنہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھلی امتوں کے ایک شخص کا ذکر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے مال و اولاد عطاء فرمائی تھی ۔ فرمایا کہ جب اس کی موت کا وقت آیا تو اس نے اپنے لڑکو ں سے پوچھا ، باپ کی حیثیت سے میں نے کیسا اپنے آپ کو ثابت کیا ؟ لڑکوں نے کہا کہ بہترین باپ ۔ پھر اس شخص نے کہا کہ اس نے اللہ کے پاس کوئی نیکی نہیں جمع کی ہے ۔ قتادہ نے ( لم یتبر ) کی تفسیر ( لم ید خر ) ( نہیں جمع کی ) سے کی ہے ۔ اور اس نے یہ بھی کہا کہ اگر اسے اللہ کے حضور میں پیش کیا گیا تو اللہ تعالیٰ اسے عذاب دے گا ( اس نے اپنے لڑکو ں سے کہا کہ ) دیکھو ، جب میں مر جاؤں تو میری لاش کو جلا دینا اور جب میں کوئلہ ہو جاؤں تو مجھے پیس دینا اور کسی تیز ہوا کے دن مجھے اس میں اڑا دینا ۔ اس نے اپنے لڑکو ں سے اس پر وعدہ لیا چنانچہ لڑکوں نے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا ۔ پھر اللہ تعا لیٰ نے فرمایا کہ ہو جا ۔ چنانچہ وہ ایک مرد کی شکل میں کھڑا نظر آیا ۔ پھر فرمایا میرے بندے ! یہ جو تو نے کرایا ہے اس پر تجھے کس چیز نے آمادہ کیا تھا ؟ اس نے کہا کہ تیرے خوف نے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا بدلہ یہ دیا کہ اس پر رحم فرمایا ۔ میں نے یہ حدیث عثمان سے بیان کیا کی تو انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سلمان سے سنا ۔ البتہ انہوں نے یہ لفظ بیان کیے کہ ” مجھے دریا میں بہا دینا “ یا جیسا کہ انہوں نے بیان کیا اور معاذ نے بیان کیا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے ، انہوں نے عقبہ سے سنا ، انہوں نے ابوسعید رضیاللہعنہ سے سنا اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ۔
No comments:
Post a Comment