حدثنا إبراهيم بن المنذر ، حدثنا محمد بن فليح ، قال حدثني أبي ، عن هلال بن علي ، عن أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ قال سمعته يقول إن رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى لنا يوما الصلاة ، ثم رقي المنبر فأشار بيده قبل قبلة المسجد ، فقال " قد أريت الآن ـ منذ صليت لكم الصلاة ـ الجنة والنار ممثلتين في قبل هذا الجدار ، فلم أر كاليوم في الخير والشر ، فلم أر كاليوم في الخير والشر ".
مجھ سے ابراہیمبنالمنذر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن فلیح نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ، ان سے بلال بن علی نے بیان کیا کہ
میں نے حضرت انس بنمالک رضیاللہعنہ کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک دن نماز پڑھائی ، پھر منبر پر چڑھے اور اپنے ہاتھ سے مسجد کے قبلہ کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ اس وقت جب میں نے تمہیں نماز پڑھائی تو مجھے اس دیوار کی طرف جنت اور دوزخ کی تصویر دکھائی گئی میں نے ( ساری عمر میں ) آج کی طرح نہ کوئی بہشت کی سی خوبصورت چیز دیکھی نہ دوزخ کی سی ڈراؤنی ۔ میں نے آج کی طرح نہ کوئی بہشت جیسی خوبصورت چیز دیکھی نہ دوزخ جیسی ڈرؤنی چیز ۔
No comments:
Post a Comment