حدثنا عبد العزيز بن عبد الله ، حدثنا سليمان ، عن موسى بن عقبة ، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن ، عن عائشة ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " سددوا وقاربوا ، واعلموا أن لن يدخل أحدكم عمله الجنة ، وأن أحب الأعمال أدومها إلى الله ، وإن قل "
ہم سے عبد العزیز بنعبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سلیمان نے بیان کیا ، ان سے موسیٰ بن عقبہ نے ، ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا درمیانی چال اختیار کرو اور بلند پروازی نہ کرو اور عمل کرتے رہو ، تم میں سے کسی کا عمل اسے جنت میں نہیں داخل کر سکے گا ، میرے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی کی جائے ۔ خواہ کم ہی کیوں نہ ہو ۔
No comments:
Post a Comment