حدثنا عبدان ، عن أبي حمزة ، عن منصور ، عن ربعي بن حراش ، عن خرشة بن الحر ، عن أبي ذر ـ رضى الله عنه ـ قال كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا أخذ مضجعه من الليل قال " اللهم باسمك أموت وأحيا ". فإذا استيقظ قال " الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور ".
ہم سے عبداللہ نے بیان کیا ، ان سے ابوحمزہ محمد بن میمون نے ، ان سے منصور بن معمر نے ، ان سے ربعی بن حراش نے ، ان سے خرشہ بن الحر نے اور ان سے حضرت ابوذر غفاری رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
جب رسول اللہ رات میں اپنی خواب گاہ پر جاتے تو کہتے للهم باسمك أموت وأحيا ” اے اللہ ! میں تیر ے ہی نام سے مر تا ہوں اور تیرے ہی نام سے زندہ ہوتا ہوں “ اور جب بیدار ہوتے تو فر ماتے الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور ” تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندگی بخشی اور اسی کی طرف ہم کو جانا ہے “
No comments:
Post a Comment