حدثنا أبو اليمان ، أخبرنا شعيب بن أبي حمزة ، حدثنا أبو الزناد ، عن الأعرج ، عن أبي هريرة ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " اختتن إبراهيم بعد ثمانين سنة ، واختتن بالقدوم ". مخففة. حدثنا قتيبة حدثنا المغيرة عن أبي الزناد وقال " بالقدوم ".
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو شعیب بن ابی حمزہ نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم سے ابوالزناد نے بیان کیا ، ان سے اعرج نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حضرت ابراہیم علیہالسلام نے اسی ( 80 ) سال کی عمر میں ختنہ کرایا اور آپ نے قدوم ( تخفیف کے ساتھ ) ( کلہاڑی ) سے ختنہ کیا ۔ ہم سے قتیبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے مغیرہ نے بیان کیا اور ان سے بو الزناد نے بالقدوم ( تشدید کے ساتھ بیان کیا )
No comments:
Post a Comment