حدثنا آدم ، حدثنا شعبة ، حدثنا أشعث بن سليم ، قال سمعت معاوية بن سويد بن مقرن ، قال سمعت البراء بن عازب ـ رضى الله عنهما ـ يقول نهانا النبي صلى الله عليه وسلم عن سبع نهى عن خاتم الذهب ـ أو قال حلقة الذهب ـ وعن الحرير ، والإستبرق ، والديباج ، والميثرة الحمراء ، والقسي ، وآنية الفضة ، وأمرنا بسبع بعيادة المريض ، واتباع الجنائز ، وتشميت العاطس ، ورد السلام ، وإجابة الداعي ، وإبرار المقسم ، ونصر المظلوم.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو اشعث بن سلیم نے کہا کہ میں نے معاویہ بنسوید بنمقرن سے سنا ، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت براء بنعازب رضیاللہعنہ سے سنا ، انہوں نے کہا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سات چیزوں سے روکا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سونے کی انگوٹھی سے یا راوی نے کہا کہ سونے کے چھلے سے ، ریشم سے ، استبرق سے ، دیبا سے ، سرخ میثرہ سے ، قسی سے اور چاندی کے برتن سے منع فرمایا تھا اور ہمیں آپ نے سات چیزوں یعنی بیمار کی مزاج پرسی کرنے ، جنازہ کے پیچھے چلنے ، چھینکنے والے کا جواب دینے ، سلام کے جواب دینے ، دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرنے ( کسی بات پر ) قسم کھا لینے والے قسم پوری کرانے اور مظلوم کی مدد کرنے کا حکم فرمایا تھا ۔
No comments:
Post a Comment