حدثنا علي بن عبد الله ، حدثنا سفيان ، قال سمعت الزهري ، قال أخبرني سالم ، عن أبيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " لا يلبس المحرم القميص ، ولا العمامة ، ولا السراويل ، ولا البرنس ، ولا ثوبا مسه زعفران ، ولا ورس ، ولا الخفين ، إلا لمن لم يجد النعلين ، فإن لم يجدهما فليقطعهما أسفل من الكعبين ".
ہم سے علی بنعبداللہ مدینی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے زہری سے سنا ، انہوں نے کہا کہ مجھے سالم نے خبر دی ، انہیں ان کے والد ( حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما ) نے خبر دی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ محرم قمیص نہ پہنے نہ عمامہ پہنے نہ پاجامہ نہ برنس اور نہ کوئی ایسا کپڑا پہنے جس میں زعفران اور ورس لگا ہو اور نہ موزے پہنے البتہ اگر کسی کو چپل نہ ملیں تو موزوں کو ٹخنوں کے نیچے تک کاٹ دے ۔ ( پھر پہنے )
No comments:
Post a Comment