حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا الليث ، عن يزيد بن أبي حبيب ، عن أبي الخير ، عن عقبة بن عامر ـ رضى الله عنه ـ أنه قال أهدي لرسول الله صلى الله عليه وسلم فروج حرير ، فلبسه ، ثم صلى فيه ، ثم انصرف فنزعه نزعا شديدا كالكاره له ثم قال " لا ينبغي هذا للمتقين ". تابعه عبد الله بن يوسف عن الليث ، وقال غيره فروج حرير.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیثبنسعد نے بیان کیا ، ان سے یزیدبنابیحبیب نے ، ان سے ابو الخیر نے اور ان سے حضرت عقبہ بنعامر رضیاللہعنہ نے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ریشم کی فروج ( قباء ) ہدیہ میں دی گئی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا ( ریشم مردوں کے لیے حرمت کے حکم سے پہلے ) اور اسی کو پہنے ہوئے نماز پڑھی ۔ پھر آپ نے اسے بڑی تیزی کے ساتھ اتار ڈالا جیسے آپ اس سے ناگواری محسوس کرتے ہوں پھر فرمایا کہ یہ متقیوں کے لیے مناسب نہیں ہے ۔ اس روایت کی متابعت عبداللہ بن یوسف نے کی ان سے لیث نے اور عبداللہ بن یوسف کے علاوہ دوسروں نے کہا کہ ” فروج حریر “ ۔
No comments:
Post a Comment