حدثنا أبو نعيم ، حدثنا عبد الرحمن بن الغسيل ، عن عاصم بن عمر بن قتادة ، قال سمعت جابر بن عبد الله ـ رضى الله عنهما ـ قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول " إن كان في شىء من أدويتكم ـ أو يكون في شىء من أدويتكم ـ خير ففي شرطة محجم ، أو شربة عسل ، أو لذعة بنار توافق الداء ، وما أحب أن أكتوي ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن غسیل نے بیان کیا ، ان سے عاصم بن عمیر بن قتادہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت جابربنعبداللہ رضیاللہعنہما سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ نے فرمایا اگر تمہاری دواؤں میں کسی میں بھلائی ہے یا یہ کہا کہ تمہاری ( ان ) دواؤں میں بھلائی ہے ۔ تو پچھنا لگوانے یا شہد پینے اور آگ سے داغنے میں ہے اگر وہ مرض کے مطابق ہو اور میں آگ سے داغنے کو پسند نہیں کرتا ہوں ۔
No comments:
Post a Comment