حدثنا أبو اليمان ، أخبرنا شعيب ، عن الزهري ، أخبرني سعيد بن المسيب ، أنه سمع أبا هريرة ـ رضى الله عنه ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أتي ليلة أسري به بإيلياء بقدحين من خمر ، ولبن فنظر إليهما ، ثم أخذ اللبن ، فقال جبريل الحمد لله الذي هداك للفطرة ، ولو أخذت الخمر غوت أمتك. تابعه معمر وابن الهاد وعثمان بن عمر والزبيدي عن الزهري.
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، انہیں زہری نے ، کہا مجھ کو حضرت سعیدبنمسیب نے خبر دی اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ سے سنا کہ
جس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کرائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( بیتالمقدس کے شہر ) ایلیاء میں شراب اور دودھ دو پیالے پیش کئے گئے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ کا پیالہ لے لیا ۔ اس پر حضرت جبرائیل علیہالسلام نے کہا اس اللہ کے لیے تمام تعریفیں ہیں جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دین فطرت کی طرف چلنے کی ہدایت فرمائی ۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کا پیالہ لے لیا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت گمراہ ہو جاتی ۔ شعیب کے ساتھ اس حدیث کو معمر ، ابن الہاد ، عثمان بنعمر اور زبیدی نے زہری سے نقل کیا ہے ۔
No comments:
Post a Comment