حدثنا محمد بن مقاتل ، أخبرنا عبد الله ، أخبرنا موسى بن عقبة ، عن سالم ، ونافع ، عن عبد الله ـ رضى الله عنه ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا قفل من الغزو ، أو الحج ، أو العمرة ، يبدأ فيكبر ثلاث مرار ثم يقول " لا إله إلا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد ، وهو على كل شىء قدير ، آيبون تائبون عابدون ساجدون ، لربنا حامدون ، صدق الله وعده ، ونصر عبده ، وهزم الأحزاب وحده ".
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم کو عبداللہبنمبارک نے خبر دی ‘ انہیں سالم بن عبداللہبنعمر اور نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوے ‘ حج یا عمرے سے واپس آ تے تو سب سے پہلے تین مرتبہ اللہاکبر کہتے ۔ پھر یوں فرماتے ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ‘ بادشاہت اسی کے لیے ہے ۔ حمد اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ ( یا اللہ ! ) ہم واپس ہو رہے ہیں توبہ کرتے ہوئے ، عبادت کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور سجدہ کرتے ہوئے اور اپنے رب کی حمد کرتے ہوئے ۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا ۔ اپنے بندے کی مدد کی اور کفار کی فوجوں کو اس نے اکیلے شکست دے دی ۔
No comments:
Post a Comment