حدثنا عبد الله بن يوسف ، أخبرنا مالك ، عن عمرو ، مولى المطلب عن أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم طلع له أحد فقال " هذا جبل يحبنا ونحبه ، اللهم إن إبراهيم حرم مكة ، وإني حرمت ما بين لابتيها ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف تینسی نے بیان کیا ، کہا ہم کو اماممالک نے خبر دی ، انہیں مطلب کے غلام عمرو بن ابی عمرو نے اور انہیں انس بنمالک رضیاللہعنہ نے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( خیبر سے واپس ہوتے ہوئے ) احد پہاڑ دکھائی دیا آپ نے فرمایا ، یہ پہاڑ ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں ۔ اے اللہ ! ابراہیم علیہالسلام نے مکہ کو حرمت والا شہر قرار دیا تھا اور میں ان دو پتھریلے میدانوں کے درمیان والے علاقے ( مدینہ منورہ ) کو حرمت والا شہر قرار دیتا ہوں ۔
No comments:
Post a Comment