حدثني محمد بن المثنى ، حدثنا غندر ، حدثنا شعبة ، عن هشام ، عن أبيه ، عن عائشة ، أن أبا بكر ، دخل عليها والنبي صلى الله عليه وسلم عندها يوم فطر أو أضحى ، وعندها قينتان { تغنيان} بما تقاذفت الأنصار يوم بعاث. فقال أبو بكر مزمار الشيطان مرتين. فقال النبي صلى الله عليه وسلم " دعهما يا أبا بكر ، إن لكل قوم عيدا ، وإن عيدنا هذا اليوم ".
مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے کہ
حضرت ابوبکر صدیق رضیاللہعنہ ا نکے یہاں آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہیں تشریف رکھتے تھے عیدالفطر یا عیدالاضحی کا دن تھا ، دو لڑکیاں یوم بعاث کے بارے میں وہ اشعار پڑھ رہی تھیں جو انصار کے شعراء نے اپنے فخر میں کہے تھے ۔ حضرت ابوبکر رضیاللہعنہ نے کہا یہ شیطانی گانے باجے ! ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں ) دو مرتبہ انہوں نے یہ جملہ دہرایا ، لیکن آپ نے فرمایا ابوبکر ! انہیں چھوڑ دو ۔ ہر قوم کی عید ہوتی ہے اور ہماری عید آج کا یہ دن ہے ۔
No comments:
Post a Comment