حدثني عبيد الله بن سعيد ، حدثنا أبو أسامة ، حدثنا مسعر ، عن معن بن عبد الرحمن ، قال سمعت أبي قال ، سألت مسروقا من آذن النبي صلى الله عليه وسلم بالجن ليلة استمعوا القرآن. فقال حدثني أبوك ـ يعني عبد الله ـ أنه آذنت بهم شجرة.
مجھ سے عبیداللہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے مسعر نے بیان کیا ، ان سے معن بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے اپنے والد سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے مسروق سے پوچھا کہ جس رات میں جنوں نے قرآنمجید سنا تھا اس کی خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس نے دی تھی ؟ مسروق نے کہا کہ مجھ سے تمہارے والد عبداللہ بن مسعودرضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جنوں کی خبر ایک ببول کے درخت نے دی تھی ۔
No comments:
Post a Comment